اگلے ۷۴ سال، ۲۰۲۷ء سے ۲۱۰۰ء تک کے چاند کا کیلنڈر سمجھیں
How to Read the Moon Calendar for Seventy-Four Years, 2027-2100
- موضوع
- اسلامی فلکیات
- زبان
- اردو
- دورانیہ
- ۲ منٹ
لوگوں نے پوچھا کہ چاند کے احوال برائے سورت کا کیلنڈر سمجھائیے، تو جنوری ۲۰۲۷ء کا نقشہ ایک ایک خانہ کر کے سمجھایا گیا ہے۔ نیو مون ۸ جنوری کو ایک بج کر ۵۴ منٹ پر ہے۔ اُس شام چاند کی عمر ۱۶ گھنٹے ۱۹ منٹ ہے، وہ ۵ ڈگری اونچا ہے اور سورج ڈوبنے کے بعد ۲۸ منٹ رہے گا، کوڈ F ہے، اس لیے نظر نہیں آئے گا؛ اگلی شام عمر ۴۰ گھنٹے ۱۹ منٹ، اونچائی ۱۶ ڈگری اور ۸۰ منٹ ہے، کوڈ A ہے، اس لیے نظر آئے گا۔ فرماتے ہیں کہ چاند کی عمر ۱۹ گھنٹے سے اوپر ہو، ۱۰ ڈگری اونچا ہو اور ۴۵ منٹ مطلع پر رہے تو نظر آتا ہے۔ آخری خانے میں اسلامی تاریخ ہے: ۸ جنوری کو ۳۰ رجب ۱۴۴۸ھ اور ۹ جنوری کو یکم شعبان۔ اب یہ کیلنڈر ۲۰۲۷ء سے ۲۱۰۰ء تک، یعنی ۷۴ سال کا، تقریباً باون ملکوں کا بنایا جا رہا ہے، اور اسی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اگلے چوہتر 74سال 2027سے2100 تک کے چاند کا کیلنڈر کو سمجھنا ہو تو یہ ویڈیو دیکھیں۔اور میرے ویب سائٹ samiruddin qasmi.com سے پوری دنیا کا کیلنڈر ڈونلود کریں۔ثمیر الدین قاسمی