الاصل مع احادیثہ و اصولہ کی خصوصیات
The Features of Al-Asl maa Ahadithihi wa Usulihi, Now in Four Volumes
- موضوع
- حدیث
- زبان
- اردو
- دورانیہ
- ۲ منٹ
الاصل مع احادیثہ و اصولہ کی چار جلدیں تیار ہو گئی ہیں، اور اندازہ ہے کہ یہ کتاب تقریباً چھتیس جلدوں میں بنے گی۔ اِس گفتگو میں اُس کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں: امام محمدؒ کی الاصل کے ہر ہر مسئلے کے لیے تین تین احادیث، صرف اولین کتابوں سے، جن میں صحاحِ ستہ، مصنف ابن ابی شیبہ، مصنف عبد الرزاق، مسندِ احمد، طبرانی اور دارقطنی شامل ہیں؛ اور ہر دلیل پر پورے حوالے کے ساتھ صراحت کہ یہ آیت ہے، حدیث ہے، قولِ صحابی ہے یا قولِ تابعی۔ اِس کے بعد کسی کو یہ کہنے کا موقع نہیں ملے گا کہ حنفیہ کے پاس حدیث نہیں۔ یہی کام ہدایہ، قدوری اور نور الایضاح پر پہلے ہو چکا ہے۔
الاصل مع احادیثہ و اصولہ کی خصوصیات